جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پی ٹی آئی میں شمولیت ‘‘ شیخ رشید نے آخرکار فیصلہ سنا دیا

datetime 29  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وقت آنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گا، پنجاب کے ہسپتالوں کا حال جیلوں سے بھی بدتر ہے،ملک میں ہنگامی صورتحال ہےاور ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز تک موجود نہیں، شیخ رشید بہاولپور کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پر پھٹ پڑے، شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے

لاہور کے جناح ہسپتال میں سانحہ بہاولپور کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں کا حال جیلوں سے بھی بدتر ہے،صوبے میں کُل ملا کر 6 برن یونٹس ہیں جن میں سے 4 فعال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہنگامی صورتحال ہے اور اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں جبکہ ابھی بھی کچھ زخمیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ پانامہ کیس کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی استدعا کروں گا اور ان پر خود جرح کروں گااور اگر جرح کرنے کی اجازت مل گئی تو انشااللہ کرپشن کی سیاست کو دفن کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کر کے اگلے ہی ماہ نئے الیکشن کی کال دینی ہے۔ایک ڈھیلا ڈھالا وزیر اعظم لانا ہے یا کوئی پھڈا کر کے جیلوں میں جانا ہے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے سے ہی عمران خان کے ساتھ ہوں اور وقت آنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بھی کر لوں گا ۔انہوں نے اس موقع پر تحریک انصاف کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے دوران انہیں ووٹ نہ دینے کا ذکرتے ہوئے کہا کہ آج اگر مجھے چار ووٹ دے کر اپوزیشن لیڈر بنایا ہوتا تو نگران حکومت بنتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…