جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کے اہم رکن قومی اسمبلی انسانی سمگلنگ میں ملوث نکلے، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،اسلام آباد میں موجود یورپی ممالک کے سفارت خانوں نے بابر نواز کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق بابر خان جو کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین بھی ہیں،

ان پر سفارت خانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے مختلف وفود کی صورت میں لوگوں کو یورپی ممالک بھجوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔یورپی سفارتخانوں کے ساتھ ساتھ کئی دیگر بڑے سفارتخانوں کو بھی بابر نواز کی مشکوک سرگرمیوں سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتگال کے سفارتخانے کا راجہ نوید نامی ایک مقامی ملازم ا س سلسلے میں باضابطہ طور پر سہولت کارکے طور پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہے۔باخبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ نوید نامی ملازم نہ صرف مذکورہ ایم ان اے کا سہولت کار ہے بلکہ سفارخانے میں ویزا کے اجراء میں براہ راست ملوث ہونے کے باعث کئی غیرقانونی ٹریول ایجنٹس کوویزے کا بندوبست کراکے دیتا ہے۔واضح رہے کہ پرتگال کا پاکستان میں واحد سفارت خانہ ہے جس میں سفیر براہ راست ویزوں کا اجرا اپنے دستخط سے کرتے ہیں جبکہ بقیہ تمام سفارت خانوں میں یہ عمل نچلے درجے کے عملے کا کام ہوتا ہے، عام طور پرسفرا کسی صورت ویزا کے اجرا کے کسی عمل میں براہ راست ملوث نہیں ہوتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اس خط کے اجرا کی اطلاع ملنے پر واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔امکان ہے کہ رکن اسمبلی سے اس معاملے میں آئندہ چند دنوں میں باضابطہ تفتیش کی جائے گی اور راجا نوید نامی شخص کو بھی حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…