جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

عید سے قبل ہولناک حادثہ ۔۔پاک فوج بھی میدان میں آ گئی، کیا بڑا اقدام اٹھا لیا گیا؟

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑکنے سے 123افراد کے جاں بحق ہونے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پیغام جارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے زخمیوں کو امداد دینے کے لیے سول اور عسکری اداروں ہدایت جاری کردی ہے

۔پاک فوج نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی روانہ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ احمد پور شرقیہ میں قومی شاہراہ پر ٹائر پھسلنے سے آئل ٹینکر الٹ گیا ،جس کے بعد مقامی لوگوں نے ٹینکر سے بہتا پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا اور اسی دوران دھماکے کے ساتھ ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 123افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…