ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

کس ایسے شہر میں ڈرائی پورٹ بنانے کی تیاریاں جس کے بارے میں کسی نے سوچا تک نہیں تھا؟

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے علاقے حویلیاں میں پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر ڈرائی پورٹ منصوبے پر باضابطہ کام جلد شروع ہونے کا امکان ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ چین نے ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر کنٹینرائیزڈ کارگو کی طلب کے تناظر میں حویلیاں ڈرائی پورٹ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ منصوبہ کے تحت ضلع ہری پور میں حویلیاں کے مقام پر بنائی جانیوالی خشگ گودی میں کارگو ہینڈلنگ کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس گودی کو ریلوے سے منسلک کردیا جائیگا ،اس وقت حویلیاں تک پاکستان ریلوے کی پٹڑی موجود ہے، یہ مقام خنجراب میں پاک چین سرحد سے تقریباً 680کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس گودی میں بڑی مقدار میں اشیاء سٹاک کرنے کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔جبکہ درآمدی وبرآمدی مال کی کنٹینروں سے اترائی اور انہیں دوبارہ لادنے کیلئے خصوصی ڈاک ٹرمینلز بنائے جائیں گے۔ابتدائی طور پر حویلیاں ڈرائی پورٹ شاہراہ قراقرم پر خشک گودی اورکارگو ٹرمینل کے طور پر کام کریں گی جس کے بعد اسے ریلوے کے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا جن میں ریلوے کارگو کی لوڈنگ اوران لوڈنگ کی جدیدی سہولیات شامل ہوں گی۔ایک اندازے کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 40ملین ڈالر کی لاگت آئیگی اور اس کے ذریعے ابتداء میں سالانہ دو ملین ٹن کارگو کی نقل وحمل ممکن ہوسکے گی جس میں بعد میں مزید اضافہ ہوگا ۔اس منصوبہ میں وزارت ریلوے کا کلیدی کردارہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت حویلیاں سے خنجراب تک ریلوے لائن بچھانے کیلئے فزایبلٹی سٹڈی کی مد میں فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…