مردان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمدآئی سی سی چیمپینزٹرافی میں پاکستان کی جیت کے بعد مردان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبیٹسمین فخرزمان کے حجرے پرپہنچ گئے توفخرزمان نے ان کااستقبا ل کیااورحجرے میں آنے پرشکریہ اداکیا۔اس موقع پرفخرزما ن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب میں قومی ٹیم میں نہیں تھا
اوران کے پاس باربار چکرلگائے کہ علاقے میں کرکٹ کی ترقی کے لئے سٹیڈیم کی تعمیرکرادیں اوراس کے لئے فنڈزدیناخیبرپختونخواحکومت کےلئے کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔فخرزما ن نے کہاکہ سٹیڈیم تودورکی بات علی احمد نے توکرکٹ کےلئے پانچ مرلے زمین تک نہ دی ۔انہوں نے کہاکہ اب میرے پاس آئے ہیں توآتے ہی کہاکہ ’’حکم کرو‘‘،فخرزمان نے کہاکہ یہ ہی تبدیلی عوام کےلئے ہے ؟فخرزما ن نے کہاکہ جب میں قومی ٹیم میں شامل نہیں تھااوراپنی ذات نہیں بلکہ نئی نسل کومثبت سرگرمیوں ا ورکھیل کے مواقع فراہم کرنے کےلئے منت سماجت بھی کرتارہاکہ کرکٹ کے لئے علاقے میں سٹیڈیم تعمیرکروادیں تواس سے مردان اورخیبرپختونخوامیں کھیل کوفروغ حاصل ہوگالیکن میری انہوں نے ایک نہ سنی ۔فخرزمان جب میڈیاسے گفتگوکررہے تھے علی احمد بھی ان کے ہمراہ بیٹھے تھے اورشرمندگی سے ہنسنے کےعلاوہ ان کے پاس کوئی چارہ اورنہ ہی کوئی جواب تھاکہ وہ فخرزمان کی باتوں کاجواب دے سکیں ۔واضح رہے کہ فخرزمان کاتعلق خیبرپختواکے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے ہے اوروہ پانچ بھائی ہیں لیکن فخرزمان گھرمیں بھی سب کے لاڈلے ہیں کہ وہ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔جب انہوں نے کرکٹ کھیلناشروع کی توگھروالوں نے اس کی شدیدمخالفت کی مگروہ کرکٹ سے انتہائی جنون تک محبت کرتےتھے
اورمقامی ٹیموں سے میچ کھیلنے کےلئے وہ اپنے شہرکے دوردرازعلاقوں میں جاکرمیچ کھیل کرہی گھرواپس آتے تھے ۔فخرزمان کاخاندان جب کراچی منتقل ہواتووہ نیوی میں بھرتی ہوگئے ۔انہوں نے ملازمت 2007میں شروع کی لیکن کرکٹ سے محبت میں یہ ملازمت چھوڑدی اور2013 میں وہ مقامی کرکٹ کاحصہ بن گئے ۔فخرزمان نے پاکستان کپ 2016میں خیبرپختونخواکی نمائندگی کی اوراس ایونٹ میں انہوں نے 279رنزبھی سکورکئے جس میں بھی دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل تھیں اورفخرزمان نے اس فائنل میں بھی 115رنزسکورکئے تھے اوران کی ٹیم فائنل جیت گئی تھی ۔اس کے بعد فخرزمان پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزلاہورقلندرکی طرف سے دوسرے ایڈیشن میں کھیلے اوراپنی شاندارکارکردگی کی بدولت قومی ٹیم کے بڑوں کی نظروں میں آگئے اوران کی قومی ٹیم میں سلیکشن ہوگئی ۔