اسلام اآباد(مانیٹرنگ ڈیسک )میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سیاستدانوں نے اسرائیلی بانڈز خریدے اور اسرائیل کے زیر اثر امریکہ میں اپنے مال کی سرمایہ کاری کی، ایسا کرنے سےان پاکستانی سیاستدانوں نے امریکہ میں اسرائیلی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔امریکی قانون کے مطابق، صرف امریکی اسرائیلی ان بانڈز کو خرید سکتے ہیں اور اسرائیلی نژاد امریکی تاجروں نے امریکہ میں اسرائیلی بانڈز میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کے سیاستدانوں کی مدد کی۔
ایک اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان اوراسرائیل کے درمیان یہ سیاسی تعلقات، 1948 ء میں اسرائیل کے قیام کے بعد فوری طور پر شروع ہوا۔ ڈیوڈ بین کے وزیر اعظم بنتے ہی اسرائیل نے پاکستان سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کےلئے محمد علی جناحؒ کیلئے ایک ٹیلی گرام بھیجا لیکن محمد علی جناح ؒکے سخت جواب نے اسرائیل کو اس کی کی اوقات دکھا دی اور اسرائیل نے بانی پاکستان کے ہوتے پھر دوبارہ سفارتی تعلقات بارے بات کرنے کی کوشش نہیں کی ۔