مولانا اعظم طارق قتل کیس، عدالت کاملزم سبطین کاظمی کے بارے میں اہم حکم جاری ،برطانیہ کاکرداربھی سامنے آگیا

22  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی پر3 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ مولانا اعظم طارق قتل کیس کے ملزم سبطین کاظمی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ ذوالفقار نقوی نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت کے جج نے حکم جاری کیاکہ گزشتہ سماعت پر چالان جمع

ہونے کے باعث آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔کیس کی آئندہ سماعت تین جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ ملزم سبطین کاظمی کو چودہ سال بعد گزشتہ دنوں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیاتھا جب وہ لندن جارہے تھے۔یاد رہے کہ اعظم طارق کو اکتوبر سنہ 2003 میں اسلام آباد کی حدود میں کشمیر ہائی وے پر اس وقت قتل کیا گیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جھنگ سے پارلیمنٹ ہاس جا رہے تھے۔ ملزم سبطین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق تحریک جعفریہ پاکستان سے ہے اور اس مقدمےمیں وفاقی حکومت نے ان کی گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔ اعظم طارق سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا تاہم اس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔حکام کے مطابق ملزم نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی دی تھی جس کے بعد انھیں برطانیہ میں قیام کا اجازت نامہ مل گیا تھا۔ ۔اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مولانا اعظم طارق کے قتل کیس کے مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاتھا۔سبطین کاظمی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہونے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مانچسٹر فرار ہوتے ہوئے انھیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیاتھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…