اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کوبڑادھچکا،الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے معاملے پرپنجاب اسمبلی میں ایم پی اے شوکت بھٹی کاانتخابک کالعدم قراردیدیاہے ۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے راجہ شوکت بھٹی کونااہل قراردیدیاہے ۔
الیکشن کمیشن نے میجر(ر)افتخارکیانی کی درخواست پرمختصرفیصلہ سناتے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی چارسے شوکت بھٹی کاانتخاب کالعدم قراردیدیا۔افتخارکیانی نے شوکت بھٹی پرجعلی ڈگری کاالزام عائد کررکھاتھا۔شوکت بھٹی پرالزام تھاکہ انہوں نے اپنے ہم نام شخص کی ڈگری استعمال کی تھی ۔الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری کرنے کابھی حکم دیاہے ۔