منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ہم سی پیک کی نگرانی نہیں کر سکتے ‘‘

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائے ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مکمل نگرانی کے حوالے سے اپنی ناکامی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کمی ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قائم این ایچ اینڈ ایم پی کے دفتر میں ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے دوران ادارے نے انکشاف کیا کہ

مذکورہ کام کرنے کے لیے ادارے کو افرادی قوت اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔این ایچ اینڈ ایم پی نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ سی پیک کے تحت موٹر ویز کے زیر تعمیر اور نئے حصے کی نگرانی کے لیے موجودہ فورس سے دگنی تعداد کی ضرورت ہے، یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کو 10 ہزار افسران کی بھرتی کے حوالے سے درخواست دی گئی تھی، لیکن اس حوالے سے پیش رفت نہیں ہوئی۔اجلاس کے بعد کمیٹی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سلیم رحمٰن نے ڈان کو بتایا کہ ’کمیٹی کو بتایا گیا کہ این ایچ اینڈ ایم پی کو مطلوبہ اسٹاف کی بھرتیوں کے لیے دسمبر 2017 تک کا وقت دیا گیا ہے جیسا کہ اگلے سال سی پیک مکمل طور پر کام کا آغاز کردے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اینڈ ایم پی نے سی پیک کے تحت نئی سڑکوں پر اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے مزید وسائل، دفاتر اور جدید دور کے آلات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔وزارت اطلاعات کے حکام کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے متعلقہ بجٹ، پوسٹ اور موٹر وے پولیس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال دسمبر تک تازہ اضافے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے نئے ڈائریکٹر کو تعینات کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…