بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

سابق ایس ایس جی کمانڈو سید پرویز مشرف کا ایسا اعلان کہ بھارت ایک بار پھر غصے سے پاگل ہو گیا

datetime 20  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر سید پرویز مشرف نے چیمپیئن ٹرافی جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد پیشکرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کی قیادت میں پوری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،سرفراز اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،بھارت کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کھوکھلی بڑھکیں مارنے سے گریز کرنا چاہیئے،

شرمندگی سے بچنے کیلئے اسے ا پنی لیاقت اور اہلیت کے مطابق بات کرے، پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا قو م کا سر فخر سے بلند کرنے پر ہر پاکستانی اپنی ٹیم کا شکرگزار ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ بھارت کو عبرت ناک شکست سے سبق سیکھتے ہوئے کھوکھلی بڑھکیں مارنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ بھارت کو چاہیئے کہ اپنی لیاقت اور اہلیت کے مطابق بات کرے تا کہ شکست کی شرمندگی سے بچ سکے۔ کسی دوسری قوم کو اپنے سے کمتر نہیں سمجھنا چاہیئے۔ بھارت بڑا ملک ہونے پر تکبر میں مبتلا رہتا ہے۔ بھارت اپنے سے چھوٹے ممالک کو کمتر سمجھتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستانی قوم بھارت کو کسی بھی میدان میں ناکوں چنے چبوانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…