لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نےتحریک انصاف کی مرکزی رہنماڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی شکایت پر سیالکوٹ کے نوجوان حبیب زاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے ایف آئی اے کو شکایت کی تھی کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر بے ہودہ زبان اور ان کی بے ہودہ تصاویر بنا کر چلائی جا رہی ہیں جس پر سائبر کرائم سرکل لاہور کے ایس ایچ او فخر عباسی نے سیالکوٹ میں چھاپہ مار کر
حبیب زاہد کو گرفتار کر لیا۔جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم حسیب زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا، ایف آئی اے نے ملزم حسیب زاہد کے خلاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پرائیویٹ سیکرٹری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کو بلیک میل کیا اور واٹس ایپ گروپ سے بھی فردوس عاشق اعوان کو بدنام کیا اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایڈٹ شدہ تصاویر فیس بک سمیت سوشل میڈیاکے دیگرگروپس پراپ لوڈکیں ،ملزم سے ایف آئی اے نے ڈیجٹیل میڈیابھی برآمد کرلیاہے جبکہ ایف آئی اے کی استدعا پرعدالت نے ملزم حسیب زاہد کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔