اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیراعظم ہائوس میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس، پانامہ کیس اور جے آئی ٹی میں وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے حوالے سے تبادلہ خیال و مشاورت،رہنمائوں کے چہروں پر فکر مندی کے آثار نے ن لیگ کے مشکلات آشکار کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیراعظم ہائوس میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں
ن لیگ کی تمام اعلیٰ قیادت موجود تھی جس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف، خواجہ آصف ، مریم اورنگزیب، عرفان صدیقی،اسحق ڈار، طارق فاطمی، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق سمیت کابینہ کے تقریباََ تمام ارکان موجود تھے۔ اجلاس کے دوران جے آئی ٹی پیشی اور سیاسی صورتحال بارے مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرجاری کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے قابل اعتماد قریبی رفقا نہایت سنجیدگی میں اجلاس میں بیٹھے ہیں جبکہ پریشانی ان کے چہروں سے عیاں ہو رہی ہے۔