جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری،نوازشریف اورعمران خان اربوں کے مالک نکلے،شیخ رشید،مولانافضل الرحمان اور حمزہ شہبازکے بارے میں بھی حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ارب 62 کروڑ روپے اور عمران خان ایک ارب چالیس کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے ساتھ امیر ترین ارکان پارلیمنٹ ہیں الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے ساتھ امیرترین ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 1 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے ساتھ امیر ترین رکن پارلیمنٹ ہیں ٗوزیراعظم نے اثاثوں میں بیرون ملک کوئی جائیداد ظاہر نہیں کی۔وزیراعظم نے رائے ونڈ کی جائیداد کی قیمت 40 لاکھ روپے اور اپر مال لاہور میں جائیداد کی قیمت 25 کروڑ روپے ظاہر کی ہے، وزیراعظم کے پاس 70 لاکھ روپے کا فرنیچر، 50 لاکھ روپے مالیت کے جانور اور پرندے ہیں۔وزیراعظم نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے زیورات کی مالیت 15 لاکھ روپے ظاہر کی ہے ٗ وزیراعظم تین گاڑیوں اور دو ٹریکٹرز کے مالک بھی ہیں، حسین نواز نے سال 2016 میں بھی وزیراعظم کو 23 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم بیرون ملک سے بھجوائی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، عمران خان نے بھی بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا۔عمران خان نے بنی گالہ اراضی کو تحفہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے ظاہر کی ہے، عمران خان نے خان ہاؤس میں دفتر کی مالیت 59 لاکھ روپے جبکہ بنی گالہ کے گرد باؤنڈری وال کی مالیت 69 لاکھ روپے ظاہر کی ہے، عمران خان نے وراثت میں ملنے والے زمان پارک گھر کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔گوشواروں کے مطابق عمران خان نے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،

ان کے پاس 6 لاکھ روپے کا فرنیچر اور 2 لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں بھی ہیں ٗ عمران خان کے استعمال میں ذاتی کوئی گاڑی نہیں۔الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے اور شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ روپے، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی جبکہ مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ادھر وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ایک کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، کیپٹن صفدر نے اہلیہ مریم نواز کو 60 لاکھ روپے مالیت کی یو اے ای سے ملنے والی گاڑی بھی اثاثوں میں ظاہر کی ہے،

کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی جائیداد کی مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا جبکہ انھوں نے سعودی عرب میں اپنی گاڑی کی فروخت کی قیمت 20لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو 19 کروڑ روپے، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی 50 کروڑ روپے، جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں تاہم جہانگیرخان ترین نے اپنے گوشوارے میں ہیلی کاپٹر یا جہاز کا ذکر نہیں کیا، ان کے استعمال میں پانچ گاڑیاں ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ 3 کروڑ روپے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، جس میں اسحاق ڈار نے 23 ہزار 825 روپے کااسلحہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم انھوں نے بھی بیرون ملک کسی جائیداد کا ذکر نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…