اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے جہاں پانامہ کیس نیا رخ اختیار کرتا جا رہا ہے وہیں اپنی پیشی کے دوران وزیراعظم نے اثاثوں اور ان سے متعلق دستاویزات جے آئی ٹی کے سپرد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اثاثوں اور ان سے متعلق دستاویزات جے آئی ٹی کے سپرد کر دی ہیں۔
جے آئی ـٹی میں وزیراعظم سے گلف سٹیل اور قومی اسمبلی میں ان کی جانب سے کی جانیوالی تقریر سے متعلق سوالات جاری ہیں جبکہ میـڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی وزیراعظم سے حدیبیہ پیپر مل سے متعلق بھی سوالات کرے گی جبکہ پیسوں کی قطر سے سعودی عرب اور پھر لندن منتقلی(منی ٹریل)سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔