ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

گلگت ٗ استاد کے مبینہ تشدد سے 11 سالہ بچی جاں بحق

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں ایک 11 سالہ بچی سرکاری اسکول کی خاتون استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی ۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) غذر فیصل ظہور نے بتایا کہ ضلع غذر کے علاقے شیر قلع سے تعلق رکھنے والی مذکورہ بچی کے والدین نے گاہکوچ ویمن پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی بیٹی اپنی ٹیچر کے تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہوئی ٗوالدین نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کو اسکول ٹیچر نے کلاس کے دوران لوہے کی سلاخ سے مارا، جس سے بچی کی ٹانگوں پر شدید زخم آئے اور بعدازاں ٹانگوں کی ہڈیوں میں انفیکشن ہوگیادرخواست کے مطابق والدین نے بتایا کہ بچی کو علاقے کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے علاج کی غرض سے گلگت کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لے جانے کی تجویز دی تاہم گزشتہ روز صبح بچی کا انتقال ہوگیا.ایس پی ظہور نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بات کی تحقیقات کی جانی ہیں کہ بچی کی موت استاد کے مبینہ تشدد سے ہوئی یا اس کی وجہ کچھ اور تھی۔انھوں نے بتایا کہ غذر پولیس کے اہلکار مذکورہ خاتون استاد کو گرفتار کرنے کیلئے جب شیر قلع پہنچے تو علاقے کے کچھ لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا ٗپولیس نے اہلکاروں پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…