کراچی(این این آئی) کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نیدرلینڈ کی سمندری حدود کی نگرانی اور میری ٹائم سیکورٹی کے لئے جدید بحری جہاز تیار کرے گا۔ ایم ڈی کے ایس اینڈ ای ڈبلیو ریئر ایڈمرل حسن ناصر شاہ اور ڈیمن (نیدر لینڈ) کے نمائندوں نے اس حوالے سے پیر کے روز معاہدے پر دستخط کئے۔ اس
موقع پر نیدر لینڈ کے سفیر Jeannette Seppen بھی موجود تھیں۔ 1900 ٹن وزنی اور 90 میٹر لمبا جدید سہولتوں کا حامل اور 22 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا بحری جہازکراچی شپ یارڈ میں تیاری کے بعد نیدر لینڈ کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ جہاز سمندری حدود کی نگرانی اور میری ٹائم سیکورٹی کے لئے استعمال ہوگا۔