منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نامکمل گوشوارے ،تحریک انصاف سمیت 306سیاسی جماعتیں انتخابات کےلئے نااہل ،بلے کانشان الاٹ نہ کرنے کاحکم جاری

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن اآف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کےمطابق نامکمل گوشواروں کی بناپرملک کی 343میں سے 306جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہیں ۔جن میں پاکستان تحریک انصاف ،آل پاکستان مسلم لیگ ،جماعت اسلامی ،پختونخواملی عوامی پارٹی اورسنی اتحاد سمیت دیگرجماعتیں شامل ہیں ۔جبکہ مسلم لیگ (ن) ،پیپلزپارٹی اوردیگرتام بڑی جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کےلئے اہل قراردی گئی ہیں ۔

ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ملک کی کل سیاسی جماعتوں میں سے 37سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہیں ۔الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پرشائع کی گئی تفصیلات کے مطابق صرف 37جماعتیں ایسی ہیں جوانتخابات کےلئے اہل ہیں جن میں عوامی مسلم لیگ ،مسلم لیگ کونسل ،مسلم لیگ (ضیا)،پاکستان جسٹس پارٹی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث،پاکستان مسلم لیگ ،عوامی جمہوری اتحادپاکستان ،نیشنل پارٹی ،قومی عوامی تحریک ،اسلامی تحریک پاکستان ،مہاجرقومی موومنٹ ،مسلم لیگ (ف) ،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی ،جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ )پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ،جمعیت علمائے اسلام (ف) ،مسلم لیگ (ن) ،پاکستان قومی لیگ ،قومی وطن پارٹی ،پاکستان پیپلزپارٹی ،اللہ اکبرتحریک ،پاکستان راہ حق ،پاسبان پاکستان ،تحریک تحفظ پاکستان ،پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز،عوامی نیشنل پارٹی (ولی )نیشنل فرنٹ پاکستان،تحریک انصاف نظریاتی ،پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ ،پاکستان ویمن مسلم لیگ ،گجرقومی موومنٹ ،پاکستان تحریک انسانیت اورعوامی لیگ شامل ہیں ۔فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ،جمہوری وطن پارٹی ،آل پاکستان مسلم لیگ ،جماعت اسلامی ،پختونخواملی عوامی پارٹی ،پیپلزپارٹی شہیدبھٹو،مسلم لیگ ہم خیال ،سنی اتحاد کونسل سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایسی ہیں

جوملک کے انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرزکو بلے کانشان الاٹ نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…