اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کلبھوشن دہشتگرد، عالمی عدالت انصاف نے کسی جگہ فیصلے میں یہ نہیں کہا کہ اس کے خلاف کارروائی نہ کی جائے، کشمیری حریت پسند ہیں دہشتگرد نہیں، بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا انٹرویومیں اظہار خیال، بھارتیوں کی طبیعت صاف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کشمیریوں کو دہشتگرد قرار نہیں دیا جا سکتا وہ اپنی آزادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں، نیلسن منڈیلا کو بھی پہلے دہشتگرد
اور بعد میں ہیرو قرار دیا گیا۔ بھارتی فوج نہتے اور معصوم کشمیریوں کے قتل عام اور ان پر ہونیوالے ظلم و ستم میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جسے بھارت کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا ورنہ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا جو کہ ایک سکیورٹی معاملہ ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں کسی جگہ نہیں کہا کہ اس کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔