اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاریاں پکڑ لیں، امتیاز صفدر وڑائچ نے کپتان کی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا،ترجمان فواد چوہدری نے خبر کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان اور نذر محمد گوندل کے بعد تحریک انصاف ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی وکٹ گرانے جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق اب پیپلز پارٹی کے رہنما
امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جو آئندہ ہفتے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں جو آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔