بدھ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2024 

صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی ) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت سے پاکستان جلد بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں کامحوربن جائے گا ،تنظیم کے رکن ملکوں کیساتھ پاکستان کے کثیرجہتی تعلقات ہیں،پاکستان او ر روس کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اسے مزید مضبوط بنایاجائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کیساتھ پاکستان کے کثیرجہتی تعلقات ہیں او رتنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع ،کاروباری روابط اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔مشیرخارجہ نے قازخستان میں وزیراعظم نوازشریف کی روس اورافغانستان کے صدور کے ساتھ ملاقاتوں کوانتہائی مثبت اورتعمیری قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان او ر روس کے درمیان حالیہ برسوں میں دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے جسے آنیوالے وقت میں مزید مضبوط بنایاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ازبکستان، قازخستان اور تاجکستان کے ساتھ ویزے اور کسٹم سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔مشیرخارجہ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورشاہراہ قراقرم خشکی میں گھرے وسط ایشیائی ملکوں اوردیگردنیا کے درمیان رابطے کااہم ذریعہ ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…