منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’اسلامی اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کی خبریں، حقیقت کیا نکلی ؟‘‘

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش میں رہیں کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو سعودی عرب میں اسلامی اتحاد کی سربراہی سنبھال چکے ہیں وہ اسلامی اتحاد کی سربراہی سے استعفیٰ دے کر پاکستان واپس آرہے ہیں تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس ، ملکی بڑی نیوز ویب سائٹس ، موقر روزنامہ پاکستان اور نجی ٹی وی چینل نیوکے مطابق جنرل راحیل شریف کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ راحیل شریف کے متعلق یہ خبریں یکسر غلط ہیں اور ان کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں نہ ہی راحیل شریف نے عہدے سے استعفیٰ دے کر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں چلیں کہ راحیل شریف نے سعودی فوجی اتحاد کوخیربادکہہ کر پاکستان واپسی پرغو رشروع کردیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 41ممالک پرمشتمل سعودی فوجی اتحادمیں امریکی مداخلت کے بعد اس اتحاد کی سربراہی کوچھوڑنے کےلئے غور شروع کردیاہے ۔نجی ٹی وی نے جنرل (ر) راحیل شریف کے بارے میں دعوی کیاہے کہ راحیل شریف سعودی فوجی اتحادمیں امریکی مداخلت کے بعد اس کی سربراہی سے استعفی دے کرپاکستان واپسی پرغورکررہے ہیں کیونکہ یہ فوجی اتحاد اس طرف گامزن نہیں ہواجس کے بارے میں ان کوبتایاگیاتھااورامریکی مداخلت کی وجہ سے راحیل شریف اس عہدے پرخوش جبکہ دوسری طرف سعودی عرب کے حکام جنرل (ر) راحیل شریف کے کردارکومحدودکرکے ان کے ساتھ محض ایک سیکورٹی افسرکی طرح پیش آرہے ہیں ،اب یہ خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ پاک فوج کے سابق آرمی چیف نے اس سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی سے استعفے پرغورشروع کردیاہے اورپاکستان واپسی پرغورکررہے ہیں ۔

راحیل شریف کوان کے قریبی ساتھیوں نے بھی اس اتحاد کی سربراہی چھوڑنے کامشورہ دیاہے اوران کوکہاہے کہ وہ پاکستان کےلئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں جس سے ارض پاک کوزیادہ فائدہ ہوگا۔راحیل شریف کوان کے دوستوں نے مشورہ دیاہے کہ آپ دنیاکی نمبرون فوج کے سربراہ رہ چکے ہیں ،آپ پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے بہت ہی اہم کرداراداکرسکتے ہیں جس سے مسلم امہ کوبھی فائدہ ہوگا۔۔واضح رہے کہ اس وقت جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب میں سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں اوران کوبریف کیاگیاتھاکہ یہ اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہوگالیکن امریکی مداخلت پرراحیل شریف ناخوش ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…