اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی نورعالم خا ن پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی وجوہات سامنے لے آئے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے نورعالم خان نے کہاکہ میں نے عمران خان کی خیبرپختونخوامیں کامیابیوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں ہرروزبم دھماکے ہوتے تھے
لیکن عمران خا ن کی پالیسیوں کی وجہ سے اب صوبے میں امن ہے ۔نورعالم خان نے کہاکہ عمران خا ن نے صوبے میں پولیس کے نظام جدیدخطوط پراستوارکیااوراسی طرح سرکاری سکولوں کے نظام میں بھی اصلاحات کیںکیونکہ پہلے تواستاد سکول میں ہی نہیں آتاتھااوراپنی جگہ کسی اوربھیج شخص کوبھیج دیتاتھالیکن عمران خا ن نے صوبے کاتعلیمی نظام ٹھیک کیا۔نورعالم خا ن نے کہاکہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ خیبرپختونخوامیں صحت کے نظام میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے عوام کوبہت سہولت ملی ہے اوریہ عمران خان کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس نظام میں مزیدبہتری کی گنجائش ہے اورمزیدکام کرنے کی ضرورت ہے ۔نورعالم خان نے کہاکہ عمران خان کی ان پالیسیوں کوکوئی کریڈٹ دے یانہ دے لیکن عمران خان نے صوبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اوران کواس کاکریڈٹ ضروردیناچاہیے کیونکہ ایسے اقدامات صوبے کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ اس نظام میں مزیدبہتری کی گنجائش ہے اورمزیدکام کرنے کی ضرورت ہے ۔نورعالم خان نے کہاکہ عمران خان کی ان پالیسیوں کوکوئی کریڈٹ دے یانہ دے لیکن عمران خان نے صوبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اوران کواس کاکریڈٹ ضروردیناچاہیے کیونکہ ایسے اقدامات صوبے کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئے ۔