اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر زیرو پوائنٹ لائن کراس کر کے بھارتی سرحد میں داخل ہونیوالے پاکستانی نوجوان کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے حراست میں لےکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کیلئے سوات سے آنا والا عبداللہ نامی نوجوان بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق عبداللہ پریڈ شروع ہونے سے پہلے ہی واہگہ بارڈر پہنچ چکا تھا ابھی عوام پریڈ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم آہی رہے تھے کہ پریڈ شروع ہونے سے چند لمحے قبل ہی عبداللہ زیرو لائن پر پہنچ گیا، بارڈر پر موجود پاکستانی سنتری نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے چھلانگ لگا کر بھارتی حدود میں قدم رکھ دیا جس پر بی ایس ایف نے اسے فوراً اپنی حراست میں لیا۔عبداللہ کی حرکتوں سے معلوم ہوتا تھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔پنجاب رینجرز کی جانب سے نوجوان کی واپسی کے مطالبےکو بی ایس ایف نے مسترد کرتے ہوئے عبداللہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اس نے چھلانگ لگا کر بھارتی حدود میں قدم رکھ دیا جس پر بی ایس ایف نے اسے فوراً اپنی حراست میں لیا۔عبداللہ کی حرکتوں سے معلوم ہوتا تھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔پنجاب رینجرز کی جانب سے نوجوان کی واپسی کے مطالبےکو بی ایس ایف نے مسترد کرتے ہوئے عبداللہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔