منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

2 دن قبل دنیا کا سب سے بلند پہاڑ سر کرنے والے پاک فوج کےسابق افسر کے پاس آکسیجن ختم ہو گئی

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کو دنیا کی سب سے بلند چوٹی سر کرنے والے چوتھے پاکستانی لیفٹننٹ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کو پہاڑ سے اترنے کے دوران صحت کی خرابی کا سامنا ہے۔2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ کے بھائی، کوہ پیما مرزا علی بیگ نے ڈان کو بتایا کہ کرنل بھٹی کی طبیعت تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سے واپسی کے سفر میں سابق فوجی اور ان کے گائیڈ کے پاس آکسیجن ختم ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے ایک اور پارٹی نے انہیں تلاش کرلیا اور آکسیجن فراہم کردی۔مرزا علی بیگ کے مطابق ‘دونوں افراد کو 8 ہزار 700 میٹر کی بلندی پر واقع کیمپ 4 میں سلیپنگ بیگز میں رکھا گیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ ‘کرنل بھٹی کے گائیڈ کی طبیعت زیادہ تشویش ناک ہے جبکہ 6 گائیڈ ان دونوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔کوہ پیما مرزا علی بیگ کے مطابق ‘مجھے بتایا گیا کہ کیمپ 4 پر موسم سازگار نہیں اور جیسے ہی موسم کی صورتحال بہتر ہوتی ہے کرنل بھٹی اور ان کے گائیڈ کو کیمپ 2 پر لایاجائے گا جہاں سے انہیں ایئر لفٹ کی مدد سے کٹھمنڈو پہنچا دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اتوار (21 مئی) کو کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بنے۔اس سے قبل وہ 1985 میں براڈ پیک، 1986 میں گیشربرم، 2012 میں اسپانٹک پیک بھی کامیابی سے سر کرچکے ہیں۔سطح سمندر سے 8 ہزار 848 میٹر کی بلندی پر موجود ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے میں کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگا۔دنیا کی سب سے اونچی چوٹی تسخیر کرنے والے دیگر پاکستانیوں میں حسن صدپارہ، ثمینہ بیگ (2013) اور نذیر صابر (2000) شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…