جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

’’ڈاکٹر عافیہ کو رسول اللہ ﷺ خواب میں بشارت دے چکے کہ تیری آزمائش ختم ہوچکی‘‘،شب برات پرڈاکٹرعافیہ کاحکمرانوں کواہم پیغام سامنے آگیا

datetime 11  مئی‬‮  2017 |

کراچی (آن لائن) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف سے شب برات کے موقع پرایک پیغا م میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کریں اور اس موقع پرموجود خادم الحرمین شریفین اور دیگر برادار اسلامی ممالک کے سربراہان بھی اس اسلامی کی فریضہ کی ادائیگی کیلئے کردار ادا کریں۔

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت میں ہم آہنگی ملک و قوم کی ترقی اور تحفظ کیلئے خوش آئند ہے۔ عافیہ کو جرم بے گناہی کی پاداش میں امریکی عقوبت خانوں اور جیل میں5156 دن گذر چکے ہیں۔ حکمران اور ارباب اختیار عافیہ کو قوم کی بیٹی کہتے ہیں تو پھر سوتیلی بیٹی والا سلوک کیوں کر رہے ہیں جبکہ امریکہ عافیہ کو رہا کرنے کیلئے تیارہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عام پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں اور ارباب اختیار کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ڈاکٹر عافیہ کو رسول اللہ ﷺ خواب میں بیٹی مخاطب کرکے بشارت دے چکے ہیں کہ تیری آزمائش ختم ہوچکی اب پوری امت کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔ پاکستان اور عالم اسلام کے حکمران اور ارباب اختیار امت کی آزمائش کے خاتمہ کے لئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں، انشاء ہمارا ملک اور پوری امت مسلمہ بھی آزمائش کے اس دور سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عالم اسلام کو شب برأت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے مساجد اور گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عالم اسلام کو شب برأت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے مساجد اور گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…