پشاور(آئی این پی ) خیبرپختواکے دارلحکومت پشاورکی ضلعی حکومت کا میٹرک امتحانات میں بورڈ ٹاپ کرنے والوں کیلئے بھی لیپ ٹاپ کے ساتھ نقد انعامات کا اعلان ٗ میٹرک بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو لیپ ٹاپ سمیت ایک لاکھ روپے نقد ٗ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو لیپ ٹاپ سمیت25اور50ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم
خان نے گذشتہ رز طلباء وطالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے اور پشاور میں تعلیمی ایمرجنسی کو عملی جامہ پہنانے اور والدین کو اپنے بچوں کوبہترین تعلیم وتربیت کی جانب راغب کرنے کی غرض سے ضلع پشاور کے تمام سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کو سکول ٹاپ کرنے پر لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کو والدین سوشل سوسائٹی کے نمائندوں اور عام لوگوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملنے کے بعد ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں پشاور بورڈ ٹاپ کرنے والے طلباء کو لیپ ٹاپ سمیت ایک لاکھ روپے نقد ضلعی حکومت کی جانب سے دینے کا بھی اعلان کیا اور اسی طرح بورڈ میں دوسری پوزیشن لینے والے کو لیپ ٹاپ سمیت 50 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو لیپ ٹاپ سمیت 25 ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے واضح کیا کہ تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے مقابلے کا رجحان پیدا کرنا ضروری ہے اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم مختص کی جائے گی تاکہ تعلیم کا معیار بہتر ہو سکیں اور ذہین طلباء4 کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔