منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مجھ پر کیسز بنائے اب جواب بھی برداشت کرو! ڈاکٹرعاصم نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ہائرایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدرڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کرپشن میں مبتلا ہے اور رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمات درج کراؤں گا۔جمعہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کرپشن میں مبتلا ہے،

نیب کا سلوگن سے نوٹوکرپشن سے اب تبدیل ہوکر سیٹ آ تھیف ٹو کیچ آ تھیف ہونا چاہئے، رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمات درج کراؤں گا جبکہ نیب خود سپریم کورٹ میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہے تو ایک فیصد تو بتایا جائے، میرے اوپر 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا ہے، اس کا ایک فیصد تو مجھے دے دیں، ایک فیصد کا آدھا ان صحافیوں کودوں گا جنہوں نے میرے مقدمات میں محنت کی۔ڈاکٹرعاصم نے سیاسی گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہوٹل میں لکھا ہوتا ہے سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں تو میں بھی کررہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ وسیم اختر کا جو آئینی حق ہے وہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سیاست کو خیر باد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نہ الیکشن لڑوں گا اور نہ ہی گورنربنوں گا۔ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ گورنرسندھ سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، گورنرتمام جامعات کے چانسلر ہیں اس لیے تعلیمی ایجنڈے پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ کی تعلیم کیلئے بات کی، جو بھی گورنر ہوگا اس کو عزت دیں گے چاہے وہ سی پیک کا ہی گورنر ہو۔اس سے قبل کراچی میں احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر ملزموں کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم نے استدعا کی کہ میرے وکیل انور منصور کے آنے تک سماعت ملتوی کی جائے جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ اسٹیٹمنٹ کے لیے دوسرے وکیل کو اجازت دے دیں،

ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میں کسی اور وکیل کو اجازت نہیں دے سکتا اور 13 مئی کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں میری پیشی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…