منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پشاورمیں داعش کاحملہ‘‘ اہم ترین رہنما کی ہلاکت کی خبریں گردش میں۔۔ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/پشاور(این این آئی)افغان عسکریت پسندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے سینیئر رہنما کو دولت اسلامیہ (داعش) نے پشاور میں قتل کردیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ مولوی داؤد اور دیگر دو افراد کو پاکستان کے اندر مارا گیا جبکہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داؤد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

داعش نے کسی کا نام لیے بغیر طالبان رہنما کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ پشاور میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تین افغانیوں اور ایک پاکستانی مولودی پر کم ازکم چار حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے گئے ۔ادھرپولیس نے افغان شہری کے قتل کی تصدیق کی لیکن ان میں سے کسی کی شناخت مولوی داؤد کے نام سے نہیں ہوئی۔ سینیئر پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے اور’حملے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں اور ہم اس کی تفتیش کررہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا نشانہ مقامی عالم دین مفتی ندیم تھے جو فائرنگ سے زخمی ہوگئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…