اسلام آباد (آ ئی این پی )بزرگ سیاستدان اور سابق ایم این اے چودھری انور عزیز کے استغاثہ پر اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اینکر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،مبشر لقمان کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔بزرگ سیاستدان اور سابق ایم این اے چودھری انور عزیز کے استغاثہ پر اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے اینکر مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ ایم این اے دانیال عزیز چودھری
کے والد چودھری انور عزیز نے چینل ٹونٹی فور پر پروگرام میں ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مبشر لقمان کے خلاف استغاثہ دائر کیا تھا ۔ عدالت کی جانب سے مسلسل نوٹس بھجوائے گئے مگر مبشر لقمان عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر انہیں مفرور قرار دیا گیا ہے ۔ عدالتی حکم میں کہا ہے کہ مبشر لقمان کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی چھ مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مبشر لقمان کو گرفتار کرکے آئندہ پیشی چھ مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔