کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایدھی قبرستان کراچی میں 84ہزار لاوارث لاشیں دفن، پولیس کا انکشاف ، جسے چاہتے ہیں 5منٹ میں ڈھونڈ لیتے ہیں اور کئی لوگ عرصہ سے لاپتہ ہیں ،شناخت کا نظام نہ ہونے کے باعث سندھ ہائیکورٹ کا اظہار تشویش۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے پیش کی جانےوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے ایدھی قبرستان میں
چوراسی ہزار لاوارث لاشیں دفن ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ۔ عدالت نے سندھ حکومت کو لاپتہ لاشوں کی شناخت کیلئے جامع طریقہ کار بنا کر دو ہفتے میں تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ جسے چاہتے ہیں پانچ منٹ میں ڈھونڈ لیتے ہیں اور کئی لوگ 5، 5 سال سے لاپتہ ہیں، ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کے باوجود لوگوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔