اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے پیر تک ملک میں بارش کی پیشگوئی کی ۔ ہفتہ سے سوموار کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے سوموار کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار اور سوموارکے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ،ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میرخانی 14، دروش 10، ڈیرہ اسماعیل خان،
پٹن 08، دیر 07، کالام 08، مالم جبہ، چترال 02، بالاکوٹ، بنوں اور کاکول 01، گوجرانوالہ 05، منڈی بہاؤالدین 04، سیالکوٹ 03، کامرہ، سرگودھا 02، منگلا، جہلم لاہور 01، چلاس 08، استور، گلگت 03، ر آباد 03، کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شہیدبینظیرآباد 49 ، دادو 46 ، لاڑکانہ 45 ، سبی ، نورپورتھل، بہاولنگر اور چھور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہیدبینظیرآباد میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہیدبینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔