کراچی(آئی این پی)دہشتگردوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے خلاف پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین،مئیر کراچی وسیم اختر ،انیس قائم خانی ،رؤف صدیقی ،قادر پٹیل اور عثمان مععظم کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت مقدمے کی سماعت فوری کرنے کے لئے رینجرز کے وکلاء نے عدالت عالیہ سندھ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عالی نے گزشتہ
سال نومبر میں حکم دیا تھا کہ مقدمات کی سماعت 2 ماہ میں مکمل کر کے فیصلہ کیا جائے ،تاہم ایسا نہیں ہوا ہے ،جس کے بعد ملزمان کی جانب سے مدعی اور گواہان پر دباؤں ڈالا جارہا ہے ،گواہوں میں رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں ،جبکہ ملزمان انتہائی بااثر ہیں جو مقدمے پر اثر انداز ہوسکتے ہیں،عدالت نے وکلاء استغاثہ کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت 13 مئی کو تمام ثبوت پیش کئے جائیں۔