بیس بگلہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء کیپٹن وقاص نسیم کا حلقہ وسطی باغ کا تفصیلی دورہ‘ کیپٹن وقاص نسیم پہلے سیاسی رہنماء ہیں جو ضلع باغ کے نواحی علاقہ بھٹی شریف میں لینڈ سلائیڈسے متاثرہ علاقہ میں پہنچے اور متاثرین سے تفصیلی ملاقات کی اور ان کے مسائل کو اعلی سطح پر اٹھانے کا وعدہ کیا۔اپنے دورے کے کے دوران کیپٹن وقاص نسیم نے کہا کہ میں متاثرین لینڈسلائیڈ کے ساتھ کھڑا ہوں اور یہاں کے مسائل پاکستانی میڈیا کے ذریعے اجاگر کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وسطی باغ میں لوگوں کے مسائل حل ہوں ہم سب سوگئے تو پھر کام کون کرے گا۔ان خیالات کا اظہار بیس بگلہ بھٹی شریف میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کیپٹن وقاص نسیم لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرہ علاقے بیس بگلہ بھٹی شریف پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیاانہوں نے لینڈسلائیڈنگ جگہ کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام متاثرین کے گھر گئے بعد ازاں راجہ میر حسن کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا‘ محمد الطاف کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔کیپٹن وقاص نسیم نے علاقے کی مشہور درگاہ سائیں صوبہ صاحب کی قبر پر بھی حاضری دی اور دعا کی۔سائیں صوبہ صاحب کا مزار علاقے کی ایک معروف درگاہ ہیں سائیں صوبہ صاحب 1840ء میں پیدا ہوئے ‘ 1915ء کے قریب انہیں ولایت ملی۔ بھٹی شریف میں انہوں نے 1920ء میں مسجد بنائی تھی جو آج تک چلی آ رہی ہے۔سائیں صوبہ صاحب 1926ء داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔کیپٹن وقاص نسیم کے ہمراہ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے اس موقع پر کیپٹن وقاص نسیم نے کہا کہ میں متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ کھڑا ہوںیہاں کے مسائل کو پاکستانی میڈیا کے ذریعے اجاگرکروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں کوئی لیڈر یا سیاسی کارکن نہیں آپ لوگوں کی طرح عام آدمی ہوں آپ اور ہم سب سو گئے تو پھر کام کون کرے گا۔مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے لوگ کہتے ہیں کہ آپ پریس کانفرنسیں کریں تاکہ کام ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وسطی باغ میں کام ہوں ہم سب نے اپنے حقوق کی آواز بلند کرنی ہے۔کیپٹن وقاص نسیم نے ملوٹ میں طلباء سے ملاقات کے دوران کہا کہ آپ ہمارا مستقبل ہیں میر ی خواہش ہے آپ کی اعلی تعلیم کیلئے اعلی تعلیمی ادارے ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف‘ تعلیم‘ صحت‘ میرٹ اور دیگر سہولیات ملنا حق ہے۔یہاں پہلی بار نہیں آیاپورے پاکستان میں گیاہوں کوئی مسلم لیگ (ن) کا ‘ پی پی ‘ پی ٹی آئی کا ہو سب میرے لیے قابل احترام ہیں ۔کیپٹن وقاص نسیم جب بیس بگلہ بھٹی شریف ‘ ملوٹ‘ غنی آباد‘ تھب‘ جگلڑی پہنچے تو ہر کے کے کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیاان کے ہمراہ راجہ ایاز راجو ‘راجہ آفتاب خان‘ راجہ اظہر اور دیگر لوگ تھے۔