ماسکو(آئی این پی )روس رواں سال چین کو 10اعلیٰ ترین سخوئیSU-35لڑاکا طیارے فراہم کرے گا ۔ صدر یونائٹڈ ایئر کرافٹ بلڈنگ کارپوریشن یوری سلائسر نے گزشتہ روز بتایا کہ رواں سال چین مزید دسSU-35 سخوئی لڑاکا طیارے فراہم کرے گا ۔ روسی خبررساں ادارہ ٹاس کے مطابق روس پہلے ہی گزشتہ سال کے آخر یں 4اعلیٰ ترین لڑاکا طیارے SU-35چین کو فراہم کر چکاہے اور اب مزید طیارے چین کو فراہم کریں گے
۔ یہ فراہمی اس کھیپ کی دوسری فراہمی ہوگی ۔ واضح رہے کہ نومبر 2015میں چین اور روس کے درمیان ان 24لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاملہ طے پایا تھا۔ روسی خبررساں ادارہ ٹاس کے مطابق روس پہلے ہی گزشتہ سال کے آخر یں 4اعلیٰ ترین لڑاکا طیارے SU-35چین کو فراہم کر چکاہے ذرائع کے مطابق آخری 10طیارے اگلے سال چین کو دیے جائیں گے ۔ اس تین سالہ گراؤ کا سازوسامان اور فالتو انجن بھی شامل ہیں