اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) نے طالبان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام(ف) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے طالبان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ ”ہم طالبان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام(ف) میں شامل ہوجائیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے
کیلئے پرامن طور پر سیاسی جدوجہد کریں“۔پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے اور امن کا درس دیتا ہے مگرپچھلے دس سالوں سے مسلمانوں کو دہشتگرد جبکہ اسلامی تعلیمات کو انتہا پسندی کا نام دیا جارہا ہے۔عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں یہ واضح طور پر کہا جاچکا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے“۔