سرگودھا ( مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سرگودھا کے مرکزی ملزم عبدالوحید کے مریدین کا کہنا ہے کہ درگاہ میں مختلف نوعیت کا نشہ سر عام کیا جاتا ہے اور مرکزی ملزم سمیت اس کے تمام ساتھی اکثر و بیشتر نشے میں رہتے اور اسی حالت میں لوگوں کو گمراہ کرتے ، اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کا غیر فطری طریقے سے علاج معالجہ کیا جاتا تھا ، متعدد مرتبہ یہاں سے مردو خواتین کو برہنہ حالت میں نکلتے
ہوئے دیکھا گیا کیونکہ انہیں عبد الوحید ایسا کرنے کو کہا کرتا تھا ، زیادہ تر مریدین علی محمد مرحوم سے عقیدت رکھتے تھے جس کی وفات کے بعد اس کی درگاہ پر ہونیوالی سرگرمیوں کے باعث یہاں آنیوالوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی تھی ۔ پولیس ٹیم نے جب ملزمان کو طیش میں دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں کو بھی مبینہ طور پر مارنے کی کوشش کی ۔