اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان کا حیرت انگیز کارنامہ، انقلابی ایجاد نے کروڑ پتی بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان یاسر خٹک کی انقلابی ایجاد نے انہیں کروڑ پتی بنا دیا، سادہ اور حیرت انگیز ایجاد کی بدولت اب تک
13 کروڑ روپے جوتقریباََ10 لاکھ برطانوی پونڈ بنتے کے برابر ہیں کی رقم حاصل کر چکے ہیں۔یاسر خٹک نے اسکول کے دور میں ایک سادہ سوئچ اور ساکٹ بنایا تھا جسے اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے ان کی اپنے سوئچ اور ساکٹ کیلئے بنائی ایپ بجلی وولٹیج اور ہنگامی صورتحال میں حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق ان کی ایجاد صرف برطانیہ میں سالانہ پونے 2 ارب پونڈ کی بچت فراہم کر سکتی ہےجس سے موبائل بطور ریموٹ کنٹرول استعمال کرکے برقی آلات اور لائٹس کھولے اور بند کیے جاسکتے ہیں۔اپنے ایجاد کردہ سوئچ اور ساکٹ کے استعمال کا موبائل ایپ کے ذریعے عملی مظاہرہ یاسر نے اسکول کے ایک پروجیکٹ میں کیا تھا۔یاسر خٹک ’’اسٹارٹ اپ ‘‘کے نام سے ایک ٹیکنالوجی کمپنی بنا چکے ہیں اور ان کی عمر ابھی صرف 21سال ہے۔اپنے ایجاد کردہ سوئچ اور ساکٹ کے استعمال کا موبائل ایپ کے ذریعے عملی مظاہرہ یاسر نے اسکول کے ایک پروجیکٹ میں کیا تھا۔یاسر خٹک ’’اسٹارٹ اپ ‘‘کے نام سے ایک ٹیکنالوجی کمپنی بنا چکے ہیں اور ان کی عمر ابھی صرف 21سال ہے۔