بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہر اکس کے سر جاتا ہے ؟  ڈاکٹر قدیر خان نے نواز شریف کی بجائے کس کا نام لے دیا ؟ 

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہاہے کہ میں ملک کیلئے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا جب کہ ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار بھٹو کے سر جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بہت بڑے محب وطن تھے ٗایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار بھٹو کے سر جاتا ہے،جنہوں نے مجھ جیسے نوجوان پر بھروسہ کیا۔ ہم نے ایٹم بم پر 1974 میں اور میزائل

ٹیکنالوجی پر کام بینظیر بھٹو کے دور میں شروع کیا اور کم وسائل کے باوجود ملک کو ایٹمی اور میزائل قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق اور پھر سابق صدر غلام اسحاق خان کو تحریری طور پر بتایا کہ ہم ہفتے کے نوٹس پر ایٹمی بم کاتجربہ کر سکتے ہیں ٗ بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو حکمرانوں پر واضح کر دیا کہ برابر کا جواب دینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ملک کیلئے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا، میں نے حکومت کو سستی آٹو موبائل انڈسٹری لگانے کی پیشکش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا، پرویز مشرف نے غیر ملکی ایماء پر مجھے ہٹایا، مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے، میں نے حکمرانوں سے کبھی کوئی زمین یا پیسہ نہیں لیا، آج بھی اپنی گزر اوقات ہالینڈ میں کام کے دوران کی گئی بچت سے کرتا ہوں، اس حوالے سے میرے پاس تمام رسیدیں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…