ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پاک چین راہداری منصوبہ ‘‘ چین نے عوام کو بڑی خوشخبری سناد ی

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کو مزید آگے لے جانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے مزید مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پیک دونوں ممالک میں طویل المدتی ترقی کے قیام کے حوالے سے تعاون کا جدید

طریقہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سی پیک صرف پاکستان اورچین کی مشترکہ ترقی کیلئے اہم نہیں بلکہ اس سے خطے کے ممالک میں بھی خوشحالی آئیگی اور وہ آپس میں جڑجائیں گے۔ہوا چون اینگ کے مطابق سی پیک کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور چین نے وسیع پیمانے پرمشاورت کے اصولوں، مشترکہ تعاون اور فوائد کے اشتراک پر عمل کر رکھا ہے۔ترجمان کے مطابق سی پیک کے فوائد دونوں ممالک کے عوام سمیت خطے کے لوگوں کو حاصل ہوں گے۔سی پیک کے تحت ایک سرکاری روٹ کو کھولے جانے والے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان، چین کی سستی مصنوعات سے بھر جائیگا جس سے وہاں کی مقامی کمپنیز کو خود کو زندہ رکھنے میں مشکلات درپیش ہوں گی۔ہوان چون اینگ نے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی تینوں افواج کو یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شمولیت کی دعوت دینا ان کیلئے اعزاز تھا۔ترجمان چینی دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کی افواج نے روایتی دوستی کو برقرار رکھا ہے۔ہوان چون اینگ نے کہاکہ پاکستان نے بھی 2015 میں چینی فوج کی جانب سے جاپانی فوج کی جارحیت اور فاشزم کے خلاف جیت کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے اپنا فوجی دستہ بھیجا تھا۔ان کے مطابق حال ہی میں ان کی فوج کی جانب سے پاکستانی فوجی پریڈ میں شرکت کرنا دونوں ممالک اور فوج کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعلقات، باہمی اعتماد اور دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…