پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فوری یہ کام کریں ورنہ لائسنس منسوخ،گھی، آئل، دودھ، مشروبات اور دیگرکمپنیوں کوبڑا حکم جاری

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک سے منسلک انڈسٹری کو ماہر غذا (Food Technologist) بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گھی، آئل، دودھ، مشروبات اور دیگر خوراک بنانے والی تمام کمپنیوں میں ماہر خوراک

لازمی قرار دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے منسلک تمام کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خوراک کی تیاری کے شعبہ میں ماہر خوراک یا فوڈ ٹیکنالوجسٹ کی موجودگی یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ماہر خوراک کی موجودگی سے اشیاء خوردونوش کے میعار میں مزید بہتری آئے گی۔متعلقہ شعبہ میں تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی سے غذا کی غذائیت، تیاری کے مراحل کے تکنیکی پہلوؤں اور خوراک کی تیاری میں تمام حفاظتی پہلوؤں کا بہتر انداز میں خیال رکھا جا سکے گا۔20 اپریل تک خوراک سے منسلک تمام کمپنیاں ماہر خوراک کی بھرتی یقینی بنائیںمتعلقہ شعبہ میں تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی سے غذا کی غذائیت، تیاری کے مراحل کے تکنیکی پہلوؤں اور خوراک کی تیاری میں تمام حفاظتی پہلوؤں کا بہتر انداز میں خیال رکھا جا سکے گا۔20 اپریل تک خوراک سے منسلک تمام کمپنیاں ماہر خوراک کی بھرتی یقینی بنائیں۔20 اپریل تک فوڈ ٹیکنالوجسٹ بھرتی نا کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس کی منسوخی بھی عمل لائی جا سکتی ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس کی منسوخی بھی عمل لائی جا سکتی ہےاس سلسلے میں خوراک سے منسلک کمپنیوں اور عوامی آگاہی کے لیے تفصیلی اشتہار دیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…