منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اکٹھی چارچھٹیاں،سرکاری ملازمین کی موجیں،منصوبے بنالئے

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (آئی این پی )23 مارچ کو یوم پاکستان پر اگر عام تعطیل پر وفاقی اداروں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر 4 چھٹیاں کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، 23مارچ بروز جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے

نیز بینکوں ، اسٹک مارکیٹوں میں بھی تعطیل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 23 مارچ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جس کے باعث تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے ، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیاں ، ہائی کورٹس، سیشن کورٹس، بینکنگ کورٹس ، کنزیومر کورٹس سمیت مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ اس موقع پر ملک کے تمام بڑے شہرون میں 23 مارچ کے حولے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 23مارچ بروز جمعرات عام تعطیل کے اعلان کی وجہ سے وفاقی محکموں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر ہفتہ اور اتوار کو سرکاری عام تعطیل کو ساتھ ملا کر چار چھٹیاں کرنے کا پلان ترتیب دیدیا ہے اس طرح وفاقی ملازمین کی اکثریت چار چھٹیوں کا مزہ اڑائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…