پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں سب سے زیادہ مظلوم کون ہے؟ ،وزیراعظم نے بہاولپورکے جلسہ میں کس ادارے کو کیوں دھمکی دی،پونے دوارب روپے کے فراڈکرنے والے کاانجام کیاہوا،جاوید چوہدری کاتہلکہ خیزانکشاف

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(جاوید چوہدری )پاکستان میں اگر کوئی مظلوم ہے تو وہ ریاستی ادارے ہیں‘یہ حقیقت ہے ریاست کا جو بھی ادارہ جس طاقتور شخص پر ہاتھ ڈالتا ہے‘ وہ اس ادارے کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ آپ کو یاد ہو گا وزیراعظم نے 16 فروری 2016ء کوبہاولپور میں بلدیاتی نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے بارے میں کیا کہا تھااس دھمکی کی بنیاد ملک کے ایک بڑے صنعت کار یونس طبا بنے تھے‘ یونس طبا پر بجلی میں پونے

دو ارب روپے کے فراڈ کا کیس بنا‘ نیب نےانہیں بلایا‘ انہوں نے جرم تسلیم کر لیا اور نیب کو ساٹھ کروڑ روپے کا چیک دے دیا لیکن پھر پہلے عدالت سے سٹے لیا اور پھر صنعت کاروں کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کی اور وزیراعظم نے نیب کو دھمکی دے دی‘ آپ کو یہ بھی یاد ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی نےاس ایشو پر حکومت کی مذمت اور نیب کی حمایت کی تھی لیکن 18 مارچ کو جب اسی نیب نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے شرجیل میمن کو گرفتار کیا تو نیب کے بارے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف تبدیل ہو گیا‘ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو دھمکی دے دی ، کیا یہ بغاوت کی دھمکی نہیں اور اگر یہ دھمکی ایم کیو ایم یا اے این پی نے دی ہوتی تو ہم اس کا کیا حشر کرتے۔آپ مراد علی شاہ کی دھمکی کے بعد اس پاکستان مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی ملاحظہ کیجئے جس کے سربراہ میاں نواز شریف نے 16 فروری 2016ء کو نیب کو لوگوں کی عزتیں نہ اچھالنے کا مشورہ دیا تھاآپ کو یاد ہو گا کے پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی اس وقت اپنے ہی بنائے احتساب کمیشن کے بارے میں کیا کہا تھا جب کمیشن نےان کے اپنے وزراء کی فائلیں کھولنا شروع کر دیں تھیںآپ کو اگر اداروں پر اعتماد نہیں تو آپان اداروں کو ختم کیوں نہیں کر دیتے اور آپ اگر اپنی اپنی مرضی کے ادارے بنانا چاہتے ہیں‘ آپ کرپٹ لوگوں کو میرا کرپٹ تیرا کرپٹ میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو یہ ملک کیسے چلے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…