پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر ،سرکاری محکموں کی ناکامی،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کاروائی کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیس بک پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والی آئی ڈیز کو بلاک نہ کرنے پر پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے 27 مارچ تک تحریر ی جواب طلب کر لیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لئے انٹر پول اور فیس بک حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور

ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کاروائی کی سماعت ہوئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ممتاز ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری ذوالفقار سندھو سمیت دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی کہ فیس بک سے گستاخانہ مواد کی تشہیر والے آئی ڈیز بلاک نہیں کئے گئے۔فیس بک سے گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکا جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایف آئی اے کے نمائندہ نے عدالت کو بتایا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے کے لئے انٹر پول اور فیس بک حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والے تمام ادارے عدالت میں پیش ہوں۔جو محکمے گستاخانہ تشہیر کو روک سکتے ہیں ان کے نام بتائیں۔عدالت نے سماعت 27مارچ تک ملتوی کرتے ہوئےعدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والے تمام ادارے عدالت میں پیش ہوں۔جو محکمے گستاخانہ تشہیر کو روک سکتے ہیں ان کے نام بتائیں۔عدالت نے سماعت 27مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روکنے والے اداروں سے جواب طلب کر لیا۔ سماعت پر عدالت میں مختلف مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…