جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

بچھڑے ہوئے کبھی ایسے بھی مل جاتے ہیں ،سوات کا رہائشی35 سال قبل لاپتہ ہونےو الا شخص اچانک گھر پہنچ گیا، گھر والوں پر سکتہ

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (مانیـٹرنگ ڈیسک) سوات میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ، 35سال قبل اپنی شادی کے ایک ہفتے بعد لاپتہ ہونے والا شخص اچانک گھر پہنچ گیا ، اہل خانہ خوشی سے نڈھال۔تفصیلات کے مطابق اپنی شادی کے ایک ہفتہ بعد بہن کو مینگورہ چھوڑنے جانے والا گمشدہ شیر بہادر 35سال بعد اچانک گھر لوٹ آیا۔ اہل خانہ گمشدہ شیر بہادر کو دیکھ کر خوشی سے نڈھال ہو گئے ہیں۔

تحصیل چارباغ کے گاؤں کنڈو کا رہائشی شیر بہادر 1982ءمیں 24 سال کی عمر میں لاپتہ ہوگیاتھا جو 35 سال گزرنے کے بعد اب اپنے خاندان والوں کے درمیان پہنچ چکا ہے۔ شیر بہادر کاکہناہے کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے مینگورہ گیاتھالیکن اچانک اس کی یاداشت چلی گئی اور وہ اس تمام عرصے کے دوران لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مقیم رہا۔اہل خانہ کے درمیان پہنچ کر شیر بہادر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو جنت میں بیـٹھا محسوس کرتا ہے اوربہت خوش ہے ۔شیر بہادر کے بھائی گل بر خان کاکہناہے کہ بھائی کی تلاش میں ملک کا کونہ کونہ چھان ماراتھا ،بیٹے کےغم میںنڈھال والدہ ہاتھ میں بیـٹے کی تصویر اٹھائے اس کی تلاش میں گھر گھر پھرتی رہیں۔گمشدہ بیٹے کے غم میں نـڈھال بوڑھے والدین اور دو بہنیں بھی انتقال کرگئیں مگر آج ہم بہت خوش ہیں لیکن ماں کی کمی کو محسوس کررہے ہیں۔گمشدہ شیر بہادر کی واپسی پر جہاں اس کے اہل خانہ خوش ہیں وہیں علاقہ میں بھی عید کا سماں محسوس ہو رہا ہے اور علاقہ کے لوگ شیر بہادر کو دیکھنے اور ملنے کیلئے جوق در جوق اس کے گھر آرہے ہیں۔59 سالہ شیر بہادر اپنی جوانی تو یاداشت کے چلے جانے کی وجہ سے بھرپورطریقے سے جی نہیں سکا لیکن اس عمر میں گھر پر واپسی نے اسے اور خاندان والوں کوایک اور زندگی جینے کا موقع ضرور فراہم کردیاہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…