ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’سارے ادارے بے بس ۔۔اب آئے گی آئی ایس آئی میدان میں ‘‘ ملعون گستاخوں کےخلاف کیا ہونے والا ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی تحقیقات میں مصروف ایف آئی اے کا گستاخ سوشل میڈیا صارفین ، سہولت کاروں اورماسٹر مائنڈ این جی اوز تک پہنچنے میں ناکامی کا اعتراف، عدالت کا اظہار برہمی، تحقیقات سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین ، ان کے سہولت کاروں اور مبینہ طور پر ان کے پیچھے موجود این جی اوز سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے 70 امشتبہ فراد کی سامنے آئے ہیں جن کی بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے۔ ایف آئی اے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے اس ضمن میں انٹرپول اور فیس بُک کی اعلیٰ انتظامیہ سے ساتھ رابطے میں ہےجبکہ اس ضمن میں فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وہ کہانیاں سنانے کی بجائے اس ضمن میں کی گئی کارروائیوں اور تحقیقات سے متعلق آگاہ کرےجبکہ نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیدیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے تحقیقات میں آئی ایس آئی سے مدد لیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی ذات مبارک تمام مسلمانوں کے لیے مقدس ہے لہٰذا اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…