کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکورات گئے گرفتارکرلیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستارکوایک پولیس موبائل میں بٹھاکرنامعلوم مقام پرلے جایاگیاہے اوران کوہفتہ کے ر وزعدالت میں پیش کرکے ریمانڈحاصل کیاجائے گا۔فاروق ستارکوشاہراہ فیصل کے قریب کارسازکے علاقے سے
گرفتارکیاگیاہے ۔پولیس نے بھی فاروق ستارکی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔فاروق ستارکوسائوتھ زون ٹوکی پولیس نے گرفتارکیاہے ،ان کوایک مقدمے میں گرفتارکیاگیاہے جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی تھی ان کوآج صبح انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاجائےگا۔