اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے جعلی ویزے اور دستاویزات جمع کرانے والے پاکستانی شہری کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ جمعہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق درخواست گزار محمد منیر ولد محمد صدیق نے جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانوی ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کی، ملزم
کی نشاندہی پر انسپکٹر راجہ ارشد نے لالکڑتی راولپنڈی کے رہائشی ایجنٹ محمد افضل کو بھی گرفتار کر لیا جو کہ برطانیہ اور کینیڈا کے جعلی ویزے تیار کرنے کا ماہر ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم سے تحقیقات میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔