اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیس انمول تحفہ ہے جس کے آنے کے بعد گھریلو زندگی کے بہت سے معاملات میں سہولت پیداہوئی ہے لیکن گھروں میں موجودہ گیس کی سہولت معمولی بد احتیاطی
کے باعث جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔گیس لیکج کے واقعات سے بچنے کے چولہے استعمال کے بعد فوری بند کر دئیے جائیں تو کافی حد تک حادثات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔موسم سرما میں زیادہ تر حادثات سوتے وقت ہیٹر بند نہ کرنے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔پاکستان میں ہر سال گیس لیکج سے ہونے والے حادثات میں سینکڑوں افردا لقمہ اجل بنتے ہیں۔گیس لیکج سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ غیر معیاری آلات خریدنے سے گریز کیا جائے اور ہمیشہ اچھے اور معیاری آلات اور پائپ استعمال کیے جائیں ۔گیس لیکج کے دوران بجلی کے آلات نہ آن کئے جائے نہ ماچس جلائی جائے۔کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے فوراََکھول دیجیے تاکہ کمرے یا گھر میں بھرجانے والی گیس باہر نکل سکے۔اس طرح کی تدابیر کا ایسے حالات میں فوری عمل کریں ۔