لاہور(آئی این پی) خانہ شماری مہم کی آڑ میں ڈاکو بھی حرکت میں آگئے ، لاہور کے علاقے نادر آباد میں سرکاری عملے کے روپ میں ڈاکوں نے گھر لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق نادرا آباد میں سول ڈیفنس کا یونیفارم پہنے ڈاکو خانہ شماری کا کہہ کر شہری کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا
کر دیا ۔واقعے کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو آگاہ کیا جس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے سول ڈیفنس کا یونیفارم پہن رکھا تھا جو خانہ شماری ٹیم کا کہہ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈاکو نقدی اور زیوراتاوردیگر قیمتی اشیابھی اپنے ساتھ لے گئے ۔پولیس نے تحقیقا ت شروع کردی ہیں