منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(آن لائن)چکوال پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے بظاہر دفتر میں پیش آنے والے مسائل کے باعث اپنی سرکاری کلاشنکوف سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔اپنے مختصر نوٹ میں مذکورہ اے ایس آئی نے لکھا،میری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے، لیکن کچھ دفتری مسائل نے مجھے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا، مجھے نہیں سمجھ آیا کہ میں کس طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دوں، میرے ساتھیوں اور اہلخانہ کو

پریشان نہ کیا جائے، میں گذشتہ ایک ماہ سے سو نہیں سکا اور گذشتہ 3 ماہ سے مجھے تنخواہ بھی نہیں ملی۔ضلع راولپنڈی کی تحصیل گجر خان کے گاؤں ترک وال کے رہائشی مذکورہ اے ایس آئی کا چند ماہ قبل ہی چکوال میں تبادلہ ہوا تھا، جہاں سے انھیں تحصیل کلر کہار کے ایک دوردراز گاؤں سرکلاں میں پولیس چیک پوسٹ کا انچارج مقرر کیا گیا۔واضح رہے کہ سرکلاں اشتہاری ملزمان کی محفوظ پناہ گاہ کی حیثیت سے بدنام ہے۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا مذکورہ اے ایس آئی 2 وجوہات کی بناء پر سرکلاں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی سرانجام نہیں دینا چاہتے تھے، ایک تو یہ کہ انھوں نے اپنا زیادہ تر وقت اسپیشل برانچ میں گزارا تھا اور انھیں فیلڈ ورک کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور دوسرا وہ ایک خطرناک علاقے میں واقع چیک پوسٹ کے انچارج کی حیثیت سے خدمات سرانجام نہیں دینا چاہتے تھے۔مذکورہ پولیس افسر نے بتایا کہ راولپنڈی سے چکوال تبادلے کے بعد انھیں گذشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی، جس کی وجہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلے کے سلسلے میں کاغذی کارروائی میں تاخیر تھی۔اے ایس آئی کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے چند روز قبل ایک دوست سے 10 ہزار ادھار لے کر کچھ پیسے اپنے گھر بھجوائے تھے۔مذکورہ پولیس افسر نے

 

بتایا، ‘وہ دل کے مریض بھی تھے۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوی اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔ میڈیا سے سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر سکندر حیات نے اے ایس آئی کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ان کے اہلخانہ کی امداد کے لیے فنڈ جاری کردیا ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، ‘ان کے بچے بالکل میرے بچوں جیسے ہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…